رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں تیزی رہی اور شہر بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود 6 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔
ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق ماہ صیام میں لوٹ مار کے دوران خاتون پروفیسر سمیت 6 افراد قتل جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: 24 گھنٹوں میں جرائم کے 221 مقدمات کا اندراج
کراچی والوں کی رمضان المبارک میں 3 ہزار 939 موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں جب کہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے 1955 موبائل فونز بھی چھینے گئے۔
کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو 134 گاڑیوں سے بھی محروم کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ 13 رمضان کو سب سے زیادہ 88 موبائل فونز،6 رمضان کو 18موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جب کہ پانچویں روزے کو 66 موٹر سائیکلیں اور 13 رمضان گاڑی چوری کی 13 وارداتیں ہوئیں۔