لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے والا غدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو متنازع بنانے والے کو غدار کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بھکاری بنانے والے کو غدار کہتے ہیں۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کیا جائے، مریم اورنگزیب
ہم نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ تم مذہبی جماعتوں کو نوازشریف کے خلاف استعمال کرتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف فیض آباد دھرنے والوں کے ساتھ مل کر نعرے لگائے۔
اس موقع پر پرویز رشید اور انجینئر خرم دستگیر سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے صرف بیانیہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے مخالفین اور دشمنوں نے بھی ان کا بیانیہ استعمال کیا۔
مریم نوز نے کہا کہ نالائق حکومت کی وجہ سے عوام پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے لیکن اس رات کی صبح نوازشریف کی صورت میں جلد طلوع ہونے والی ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ غداری غداری کا کھیل بہت سالوں سے سنتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون، آئین اور حق کی بات کرنیوالا غدار ہے تو پھر پورا پاکستان غدار ہے۔
مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کو دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے شیر اور پاکستان کے بیٹے جاوید لطیف نے خطرہ مول لے کر حق کی بات کی۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ غداری کا پہلا لقب انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کو بھی دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غداری کا لقب نواز شریف اور مریم نواز کے حصے میں بھی آیا۔
شہباز شریف کیخلاف ثبوت ہیں تو قوم کے سامنے لائے جائیں، شاہد خاقان عباسی
مریم نواز نے کہا کہ حق کو حق کہنا اور سچ کو سچ کہنا، آئین کی سربلندی کی بات کرنا غداری ہے تو بار بار کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ گرفتاری کے خدشے کے باوجود آپ حق اور سچ کی بات کریں تو اس سے بڑی بہادی کوئی نہیں ہوسکتی۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ ڈسکہ میں عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو لبیک کہہ کر ووٹ کو عزت دی۔
مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے تووہ نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے والوں کے فتوے پر اب کوئی یقین کرنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف جیسے محب وطن شخص کوغدار کہا تو یاد رکھو کہ تمہار ا یوم حساب قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلے عوام پر چھوڑ دو ،عمران خان جانے پاکستان کی عوام جانے۔
ووٹ سے ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ جس کوچور اور ڈاکو کہا آج اس کا بیانیہ ملک کے کونے کونےمیں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے گلے میں غداری کے فتوے لٹکائے عوام نے انہیں اپنا ہیرو بنالیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان اور پارٹی کے لیے قربانی دیکر عوام کو بیدار کرنے پر نوازشریف کا شکریہ۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت بدل رہا ہے لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ ڈسکہ میں عوام نے نوازشریف کے بیانیے کے حق میں فیصلہ دیا کیونکہعوام جانتی ہے کہ غدار کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام جان گئی ہے کہ آئین کو ماننے والے اور نہ ماننے والے کون ہیں؟
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بیٹھ کر کشمیر کاسودا کرنے والے کو غدار کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غدار وہ ہے جو کشمیر کا سودا کر کے منہ لٹکا کرملک واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ
غدار وہ ہے جو کہے کہ سفارت خانے اچھا کام نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غدار وہ ہے جو چھپ چھپ کر کشمیر کا سودا کرنے کے لیے پلان بنا رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ غدار وہ ہے جو ملک و قوم سے دھوکہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ غدار وہ ہے جو عوام کوافیشلی بھکاری بنائے اور غدار وہ ہے جو عوام کو ایک کلو چینی کے لیے لائن پر لگا دے۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر وزیراعظم بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سلیکٹڈ تھے اور نہ ہی کسی کا کاندھا استعمال کر کے وزیرعظم بنا تھا۔
ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟ مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ بغض نوازشریف اور بغض ن لیگ میں اداروں پرانگلی اٹھانے والے غدار ہیں۔