بارکھان: شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ


بلوچستان کے ضلع بارکھان میں آج دوسرے روز شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، بارکھان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے تباہی سیب کے باغات کا صفایا ہوگیا جبکہ مرچ اور کپاس کی فصل بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق  شدید بارش اور ندی نالوں میں طغیانی بند ٹوٹنے سے بغاو کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بارکھان ودیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

شدید طوفانی ہواوں اور ژالہ باری سے مزید علاقے بھی شدید متاثر ہونے کا خدشہ شدید ہوگیا ہے۔

ژالہ باری  پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد پہاڑی ندی نالے بھی بپھر گئے، شہری علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان ٹاکٹے: سندھ کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

ہم نیوز کے مطابق آج کی  بارش اور ژالہ باری سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں بغاو رکنی فورٹ منرو و دیگر کئی علاقے شامل ہیں جبکہ بغاو میں سیب کے باغات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

بارش سے رکنی میں مرچ اور کپاس کی تازہ فصل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بارش سے سڑکیں، ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے کئی شدید متاثرہ علاقوں سے رابطہ کٹ گیا ہے۔

بارش اور ژالہ باری سے پہاڑی علاقوں پر مویشیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پہاڑی ندی نالے بپھر جانے سے کئی مویشی ندی نالوں بہہ جانے کا بھی خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں