فاروق قیصر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


اسلام آباد: معروف لکھاری، مزاح نگار اور کارٹونسٹ فاروق قیصر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

اداکار مسعود خواجہ، بابر نیازی سلیم رضا، انجم حبیبی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے فاروق قیصر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

فاروق قیصر کی تدفین ایچ 11 قبرستا ن اسلام آباد میں تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار فاروق قیصر (انکل سرگم) انتقال کرگئے تھے۔ فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

فاروق قیصر کا انتقال اسلام آباد میں ہوا تھا۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ حسنین قیصر کے مطابق نانا کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس بلائی تھی مگر اس کی آمد سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

حسنین قیصر کے مطابق فاروق قیصر کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

فاروق قیصر نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی تھی۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر وہ 1970 میں اکڑ بکڑ کے ذریعے متعارف  ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

ہم نیوز کے مطابق فاروق قیصر 1976 سے پی ٹی وی سے وابستہ تھے۔ پی ٹی وی کا مشہور پروگرام کلیاں ان کی پہچان بنا۔ اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

فاروق قیصر نے انکل سرگم کے ذریعے مخلت معاشرتی مسائل نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیے تھے۔

ممتاز ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

فاروق قیصر، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے۔ وہ 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مختلف مزاحیہ کتب بھی لکھیں جنہیں عوام میں بہت پذیرائی ملی۔


متعلقہ خبریں