بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 18 جنگلی ہاتھی ہلاک

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 18 جنگلی ہاتھی ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 18 جنگلی ہاتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا ہے۔

سانگھڑ: کھپرو میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق محمکہ جنگلات کے افسر ایم کے یادو نے بتایا ہے کہ جمعرات کو گاؤں کے افراد نے ایک جگہ پر 14 ہاتھیوں کو مردہ پایا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طر دیگر چار ہاتھیوں کو بھی ایک دوسری جگہ پر مردہ پایا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست آسام کے وزیر جنگلات پاریمل سکلابیدیا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 18 ہاتھیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ریاستی وزیر کے مطابق ابتدائی رپورٹ کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ ہاتھیوں کی ہلاکت آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی ہے لیکن حتمی طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

کھانا پکانے والے کی وجہ سے پانچ ہاتھی جل گئے

انہوں نے کہا کہ ہاتھیوں کی ہلاکت کی اصل وجہ فرانزک ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ سے علم ہوگا کہ کہیں ہاتھیوں کی موت زہریلی چیز کھانے سے تو نہیں ہوئی ہے؟

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی فاریسٹ رینجر کا کہنا ہے کہ اس نے جلے ہوئے درخت دیکھے ہیں جب کہ گاؤں کے افراد کا بھی کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ہاتھیوں کی ہلاکت بدھ کو آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی ہو۔

سندھ: وزیراعلیٰ نے امدادی ٹیمیں متحرک کردیں،آسمانی بجلی نے24 انسانی جانیں لے لیں

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فاریسٹ رینجر کے اہلکار نے کہا کہ انہیں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کی اجازت نہیں ہے لہذا ان کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں