پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے 2 ٹی ٹونٹی میچز بڑھا دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
ٹی ٹونٹی میچز 27 اور 28 بار باربڈوس میں ہوں گےجب کہ 31 جولائی ، یکم اور 3 اگست کو ٹی ٹونٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہو گا۔ جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دورے کے دوران تمام سیریز اپنے نام کی تھیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست دی جب کہ زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں ہرایا تھا۔