اسلام آباد: وزیر اعظم نے فلسطینی صدر کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کیا اور فلسطینی صدر سے اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کی۔
وزیر اعظم کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور وزیر اعظم نے فلسطینی صدر کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی جدوجہد میں مکمل تعاون کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صدر کا فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے نام خط
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فلسطینی صدر نے وزیر اعظم کو فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔