وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے فیصلہ سے پہلے عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کیلئے مناسب نہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علماء سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سے اہم دینی وشرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے۔
بھارت: چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی
اپنی ٹوئٹ مین وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ جنہوں نے عیدالفطر سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟
وزیرستان: قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔