صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بچپن کی پیاری سی تصویر شیئر کی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں مہوش حیات دو خرگوش اٹھائے کھڑی مسکرا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
مہوش حیات نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ مجھے ایک نوٹ بک سے اپنی یہ پرانی تصویر ملی۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دو چیزیں جو ہمیشہ سے میری پسندیدہ ہیں اور میرے ساتھ رہی ہیں ایک میرا جانوروں سے پیار ہے اور دوسری میری مسکراہٹ۔
قبل ازیں مہوش حیات نے امتحانات منسوخ کرنے پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا تھا۔
مہوش حیات کا شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ
سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اچھا لگا آپ نے ہماری بات کا نوٹس لیا۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات ملتوی کرنا ایک سمجھداری کا فیصلہ ہے۔ تعلیم بے حد ضروری ہے تاہم کورونا وبا کے دور میں بچوں کی صحت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔