تیراک پانی میں گرنے والی سونے کی انگوٹھی مچلی کے گلے سے نکال لایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیراک پانی میں گم ہو جانے والی ایک ہزار ڈالر کی سونے کی انگوٹھی تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیا جو مچھلے کے گلے کے بیرونی حصے میں موجود تھی۔
گولڈ کوسٹ کے رہائشی سوزی کوئنٹل اور اس کے شوہر ناتھن ریویز ایک ہزار 600 کلو میٹر دور سڈنی کے شمال مشرق میں واقع نورفوک جزیرے پر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کرسمس منانے جا رہے تھے کہ راستے میں ریویز کی اہلیہ پانی میں نہانے اتر گئیں اس دوران اچانک انہیں معلوم ہوا کہ وہ اپنی سونے کی انگوٹھی گم کر چکی ہیں۔
سونے کی انگوٹھی تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ نہ ملی۔
کچھ دنوں بعد مقامی تیراک نے مچھلی کے گلے میں سونے کی انگوٹھی پھنسی دیکھی اور وہ اسے مچھلی کے گلے سے نکال لایا۔ جس کے بعد اس نے فیس بک پر انگوٹھی کے مالکان کو تلاش کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی ہو گیا۔