وزیرستان: قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج


قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میر علی میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

اے ایس آئی تھانہ میر علی کی مدعیت میں عید کا اعلان کرنے والے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں رمضان آرڈیننس اور 16 ایم پی او سمیت مختلف دفعات شامل ک گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مولانا رفیع اللہ نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے کل عید منانے کا اعلان کیا تھا، مسجد سے آج بروز بدھ شہریوں کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز آج عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

یہ اعلان رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کیا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے لہٰذا وزیرستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

کوروناوائرس: نمازعید کیلئے خصوصی ہدایات جاری

انہوں نے ان افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی تھی جنہوں نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے عید الفطر جمعرات 13 مئی کو منائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں