عرب لیگ کی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

عرب لیگ کی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

فوٹو: فائل


عرب ممالک کی نمائندہ تنظیم عرب لیگ کی جانب سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

عرب ممالک کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہبھی کہا گیا یے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برادی اسرائیلی جارحیت کا نوٹس ہے۔

دوسری جانب ترکی نے فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی سرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر کے دعوت نامے کو منسوخ کردیا ہے۔

غزہ: اسرائیلی فضائیہ کا تازہ حملہ، 12 منزلہ رہائشی عمارت منہدم

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری اور جارحیت کے خلاف عملی قدم کے طور پر ترکی نے جون میں منعقد ہونے والی توانائی کانفرنس میں اسرائیلی وزیر برائے توانائی یووال ستینتز کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی نے اپنے فیصلے سے اسرائیلی حکام کو آگاہ بھی کردیا ہے۔ ترکی نے اس ضمن میں اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہری آبادی پرکی جانے والی بمباری کے خلاف احتجاجاً یہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فلسطینیوں پر بمباری: شہدا کی تعداد 24 ہو گئی،180 زخمی

مسلمانوں کے قبلۂ اول پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے و قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک مظاہرین ریلی کی شکل میں اسرائیلی سفارتخانے پہنچے اور موبائل کی ٹارچ جلا کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے شہر غزہ پر کی جانے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ: اسرائیل کا فضائی حملہ، 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل نے اس وقت وحشیانہ بمباری کی ہے جب رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اورعید الفطر میں صرف دو دن رہ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں