امریکی ریگولیٹرز نے فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین کے12سے15سال تک کے بچوں پر استعمال کی جازت دے دی ہے۔
ویکسن کی منظوری ہنگامی صورتحال کے تحت دی گئی ہے اور یہ فیصلہ نوجوانوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
خوراک اور ادویات کے متعلق ایڈمنسٹریشن نے اس ضمن میں جاری کیے گیے بیان میں کہا ہے کہ والدین کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ بچوں کی ویکسین کی منظوری تمام دستیاب معلومات کی مکمل چھان بین کے بعد دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ11سے17سال کے بچوں میں کورونا کے15لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فائزر کی ویکسین متعد ممالک میں16 سال کے بچوں کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں کینیڈا میں12سال کے بچوں پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
بچوں میں کورونا وائرس کی شرح بالغوں کی نسبت بہت کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے296 بچے ہلاک اور15ہزار کے قریب اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں تحقیقات کی جا رہی کہ فائزر کی ویکسین 6سے11 سال کے بچوں کیلئے مؤثر ہے یا نہیں۔