بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی، گنگا میں لاشیں تیرنے لگیں


بھارت میں مبینہ طور پر عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں دریائے گنگا میں تیرنے لگیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چالیس سے زائد افراد کی لاشیں گنگا میں تیرتی ہوئی بھارتی ریاست بہار اور اتر پردیش کے کنارے پر آ گئیں۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لاشیں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی ہیں جب کہ ان کی تعداد 100 تک ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی بینائی متاثر ہونے لگی

بتایا گیا کہ یہ لاشوں کی حالت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک ہفتے سے دریا میں تیر رہی تھیں۔

مقامی عہدیدار کے مطابق چند لاشیں آدھی جلی ہوئی تھیں جب کہ چند کے پیٹ میں پانی بھرا ہوا تھا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم لاشیں نکال کر ان سے متعلق کارروائی کر رہے ہیں، تاہم یہاں یہ بھی پتا لگانے کی ضرورت ہے کہ یہ آئی کہاں سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لاشیں یہاں کی نہیں لگ رہیں، کیونکہ ہارے یہاں مردے کو دریا میں بہانے کی روایت موجود نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں