نیوزی لینڈ کی ایک سپر مارکیٹ میں پیر کے روز ایک حملہ آور نے چار افراد کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا۔ زخمی ہونے میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقع وسطی ڈینیڈن کے ایک کاونٹی سپرمارکیٹ میں دوپہرکے وقت پیش آیا اور ایک شخص کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک شخص کی جانب سے بے ترتیب حملہ تھا۔
عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے چاقو سے سر بازار لوگوں پر وار کیا اور اسے روکنے کی کوشش کرنے والے راہ گیر بھی زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ، ملزم کو 17 سال کی سزا سنائے جانے کا امکان
وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ حملے کے پیچھے کے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ گھریلو دہشت گردی کا واقعہ ہے۔
نیوزی لینڈ میں تشدد کے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں لیکن 2019 میں ملک میں کرائسٹ چرچ کی شوٹنگ کے دوران ایک سفید فام شخص نے دو مساجد پر حملہ کر کے 50 سے زائد افراد کو شہید کردیا تھا۔