بابراعظم نے بحیثیت ٹیسٹ کپتان ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا


قومی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز بابراعظم بحیثیت کپتان ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بابر اعظم پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے4 ٹیسٹ میچوں میں فتح حاصل کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے2020 میں بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سونپی تھی۔

انہوں نے بطور ٹیسٹ کپتان پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو کراچی میں شکست دی تھی۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں زمبابوے کو دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دی ہے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم نے  بابراعظم نے قیادت میں جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سریز میں شکست دی تھی۔

بابراعظم کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوئی اور انہوں نے انفرادی طور پر اپنا ریکارڈ بھی کافی بہتر بنایا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں