نارووال: تیز رفتاری اور چلتے موٹرسائیکل پر اسٹنٹ کرنے کی کوشش میں آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ناروال میں پیش آیا جہاں چلتے موٹرسائیکل پر کھڑے نوجوان نے چھوٹے بھائی کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دی۔
چلتے موٹرسائیکل پر کھڑا ہونے والا نوجوان حادثہ کا شکار ہو گیا۔ نوجوان چلتے موٹرسائیکل پر کھڑا ہو کر سلفی بنا رہا تھا۔
توازن برقرار نہ رہنے پر موٹرسائیکل پر کھڑا نوجوان سڑک پر گر گیا۔ موٹرسائیکل پر سوار چھوٹا بھائی کھیتوں میں جاگرا۔
مصروف ترین روڈ پر خطرناک موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے اہلخانہ سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زخموں کی نوعیت کے متعلق فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق چھوٹے بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔