فلسطینیوں کے حقوق کیلئے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں، بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے۔


متعلقہ خبریں