کورونا لاک ڈاؤن کے دوران جاپانی گیمنگ کمپنی کو اربوں ڈالر کا فائدہ


عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران جاپان کی معروف گیمنگ کمپنی نینٹنڈو کو (Nintendo Co.’s)  کے منافع میں 86 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوپر ماریو اور پوک مین جیسی مقبول گیمز بنانے والی کمپنی کا سالانہ منافع 258.6 بلین ین سے بڑھ کر 480.4 بلین ین یعنی (4.4 بلین ڈالر) تک پہنچ چکا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گیمز کی سیل 34 فیصد اضافے سے 1.76 ٹریلین ین یعنی 16 بلین ڈالر ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گیمز میں سب سے زیادہ سیل اینیمل کراسنگ نیو ہاریزن کی ہوئی ہے جس کے 20.85 ملین یونٹ فروخت کئے گئے۔

ویڈیو گیمز کھیل کر ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والا شخص

اس کے علاوہ ماریو کارٹ 8 ڈیلکس اور رینگ فٹ ایڈونچر کی سیل میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ گیمنگ کے بڑھتے رجحان سے واقف ضرور ہیں مگر اس کی مانگ میں اتنی جلدی اضافے کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عائد کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے گیمنگ انڈسٹری کے منافع میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں