مہمند میں دیوار گرنے سے 7 بچے جاں بحق


مہمند: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مہمند میں دیوار گرنے سے 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مطابق مہمند کے علاقے گمبتے میں پانی کی ٹینکی کی دیوار قریب کھیلتے بچوں پر گر گئی۔  جس کے باعث 8 بچے ٹنکی کے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دلخراش واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

امدادی ٹیموں کے مطابق ملبے تلے دبے 7 بچے دم توڑ چکے تھے جبکہ ایک بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی گئی۔

ریسکیو کے مطابق زخمی اور جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہے۔ علاقے میں پیش آئے دلخراش واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور پورا علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے۔


متعلقہ خبریں