بھارت میں عام شخص سے ایٹمی مواد کی برآمدگی، پاکستان کی تشویش


اسلام آباد : پاکستان نے بھارت میں 7 کلو نیچرل یورینیم تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں ایٹمی مواد یا نیچرل یورینیم قبضے میں لیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں 7 کلویورینیم ایک غیرمجاز شخص سے تحویل میں لیا گیا اور 7 کلو نیچرل یورینیم تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیچرل یورنیم غیرمجاز شخص سے تحویل میں لیے جانے پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔ ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک عام شخص سے ایٹمی مواد ملنا اچنبے کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟ مریم نواز

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائی جائیں۔ بھاری مقدار میں ایٹمی مواد ریاستی کنٹرول سے باہر کیسے نکلا اور بھارتی حکام ان وجوہات کی نشاندہی کریں جن کے باعث نیچرل یورینیم چوری ہوا۔


متعلقہ خبریں