بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم ادکارہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں شلپا شیٹھی نے لکھا کہ میرے ساس سسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد میرے بچوں، شوہر راج اور میری ماں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 روز ہمارے خاندان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوئے ہیں۔
دپیکا پڈوکون پورا گھرانہ سمیت کورونا میں مبتلا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میرے گھر کے تمام افراد حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی ملک ثابت ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں پہلی بار کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔
چند روز قبل بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کی پوری فیملی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھی۔