وفاقی کابینہ نے احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے دی گئی۔ وزارت داخلہ نے لیگی رہنما کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری ارسال کی تھی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
احسن اقبال کے خلاف ناروال سپورٹس کمپلیکس کیس نیب عدالت میں زیر سماعت ہے۔ احسن اقبال کا پاسپورٹ نیب پہلے ہی تحویل میں لےچکا ہے۔
احسن اقبال پر ناروال سپورٹس سٹی میں قومی خزانے کو 3 ارب میں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
نیب کا الزام ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی کے قیام میں سپورٹس بورڈ کے اختیارات سے تجاوز کیا گیا۔ نیب نے 23 دسمبر 2019 کو لیگی رہنما کو تفتیش کے لئے گرفتار بھی کیا تھا۔