خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ورکرز کی عید کی چھٹیاں منسوخ

خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ورکرز کی عید کی چھٹیاں منسوخ


عالمی وبا کورونا وائرس ایمرجنسی کے تحت خیبرپختونخوا میں ہیلتھ  ورکرزکی عید کی چھٹیاں منسوخ کری گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش تمام اسپتالوں میں ہیلتھ کیئر ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں کورونا ویکسینیشن کا عمل 13 تا 15 مئی کے علاوہ بلاتعطل جاری رہے گا۔

دوسری جانب پشوار کے باچا خان ائیر پورٹ پر 6 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ابوظہبی سے پشاور آنے والے 5 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: دبئی سے آنے والاکورونا مریض قرنطینہ سے فرار

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، مسافروں کو باچا خان ائیر پورٹ سے مقامی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ مسافر10 دن مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔


متعلقہ خبریں