ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کی ہدایت کی روشنی میں کل شام 6 بجے کے بعد سے وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا نفاذ شروع کر دیں گے۔
لاک ڈاؤن کے حوالے سے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا کہ کل شام سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی۔کل شام سے تمام بس اڈوں، پارکساور تجارتی مراکز کو بند کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کا کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایکشن
انہوں نے کہا کہ شہری عید کے حوالے سے اپنے تمام کام آج ہی نمٹا لیں۔ عید کے 8 دن گھر رہیں محفوظ رہیں،کی پالیسی پرعملدرآمد کرائیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی سفارش پر عیدالفطر کی چھ چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔ پاکستان میں عیدالفطر کی چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے این سی او سی نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں جبکہ 8 سے 16 مئی تک کورونا کی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔