وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوکری پیشہ افراد 10 ہزار روپے ماہانہ قسط سے گھر کے مالک بن جائیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کے خواب کی تکمیل کووزیراعظم نے حقیقت میں بدل دیا، پہلے مرحلہ میں پنجاب کی 39 تحصیلوں میں 41 مقامات پر گھر بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سستے گھر ایک سال کی مدت میں مکمل ہوں گے، وزیراعظم کل رائیونڈ سمیت 10 تحصیلوں میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیری اربن ہاؤسنگ منصوبہ کے دائرہ کار کو پنجاب کے 36 اضلاع کی 143 تحصیلوں تک بڑھا دیا جائے گا۔