پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر ان دنوں ترکی میں موجود ہیں۔
صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ڈائجسٹ رائٹر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی صبا قمر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں مسجد آیا صوفیہ میں نہایت احترام کے ساتھ عبایا میں حجاب کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے، یاسر حسین
صبا قمر نے حال ہی میں اپنی چند مزید تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ترکی میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ان تصاویر میں مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور وہ بہت خوبصورت دِکھ رہی ہیں۔