اسرائیل: نتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام


اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کیلئے دی گئی28 دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اور وہ ایسا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی صدر ریون ریولن اب دوسرے سیاسی رہنما کو حکومت بنانے کا کہہ سکتے ہیں جس کے پاس اتحادیوں کو ساتھ ملانے کیلئے28 دن کا وقت ہوگا۔

اسرائیل کی سیاسی جماعت ’یش اتید‘ گزشتہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ یش اتید کے پاس اپنی تو صرف17سیٹیں ہیں لیکن اتحادیوں سمیت کل تعداد57 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں مسلمانوں کی جماعت’کنگ میکر‘بن گئی

حکومت بنانے کیلئے120 میں سے61 سیٹیں درکار تھیں۔ اسرائیل کے گزشتہ الیکشن میں نیتن یاہو کے مخالف اتحاد نے57 سیٹیں حاصل کیں جبکہ حکمران جماعت’لیکود‘ اور اس کے اتحادیوں کو52 سیٹوں پر کامیابی ملی۔

اسرائیل کی سیاسی جماعت یمینا نے فی الحال کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا اور اس کے پاس7 سیٹیں ہیں۔

مسلمان عربوں کی جماعت’یونائیٹڈ عرب پارٹی‘ نے4 سیٹیں حاصل کی ہیں اور اس نے بھی کسی کے ساتھ  اتحاد نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں