لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خوشاب کی بہنو، بھائیو اور بزرگو کورونا ایس او پیز کے تحت گھر سے نکلیں۔
انہوں نے خوشاب میں ضمنی انتخاب کے موقع پر وہاں کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔
خوشاب کے بہنو بھائیواور بزرگو! کل کرونا کے خلاف حفاظتی انتظام کر کہ گھر سے نکلیں اور اپنے ووٹ سے ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔ووٹ کی لائن میں کھڑے ہوکرعوام کو ایک کلو آٹا چینی کے لئے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔خوشاب میں انشاءاللّہ شیر دھاڑے گا ? pic.twitter.com/G6CmmeoIZS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 4, 2021
یہ بھی پڑھیں: خوشاب: حلقہ پی پی84میں پولنگ جاری
مریم نواز نے کہا کہ ایک کلو آٹا، چینی کے لیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں اب خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔
واضح رہے کہ آج خوشاب کے صوبائی حلقے میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔