این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا ردعمل آ گیا


کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل آ گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ کسی پولنگ اسٹیشنزسے باضابطہ شکایات نہ آنے کے باوجود دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا گیا، پیپلزپارٹی اس نئی روایت کے تحت دوبارہ گنتی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں 5 فیصد سے کم مارجن سے ہارنے والوں کو چانس نہیں دیا گیا، پیپلزپارٹی ایسے تمام امیدواروں کے کیسز ای سی پی لیکر جانے کا سوچ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 فیصد سےکم مارجن سے ہارنے والے تمام امیدواروں کو چانس دیا جائے۔


واضح رہے کہ حلقہ این اے 249 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب ہوئے تھے، تاہم ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں