سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عاصم سلیم باجوہ


کراچی: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوءے کہا کہ سی پیک ہمارا قومی پراجیکٹ اور قوم کا فخر ہے۔ سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں انسانی جانوں کا بہت ضیاع ہوا اور 40 سال جنگی صورتحال کے بعد اب ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سی پیک کو آگے بڑھانا ہے۔ آپٹیکل، انرجی اور دیگر سیکٹر میں چین کام کر رہا ہے جبکہ سی پیک کے بہت سے منصوبے مکمل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملتان سکھر موٹروے مکمل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں