اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈے کی زیر غور رہا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا اور آئندہ بجٹ میں عوام میں خوشخبریاں ملیں گی جبکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
اجلاس میں ملکی کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کابینہ کو ویکیسین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
کابینہ نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔