عائزہ خان کا ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار

عائزہ خان کا ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار

جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔ 

اداکارہ عائزہ خان ڈرامہ انڈسٹری سے ایک لمبی بریک لینے کے بعد آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ میں ’مینو‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ عائزہ خان کے حسن کی معترف

مداح اور شوبز شخصیات عائزہ خان کے اس چلبلے اور معصوم کردار کو بہت سراہ رہے ہیں اور اب تک یہ ڈرامہ صرف یوٹیوب پر مجموعی طور پر 100 ملین ویوز کا سنگ میل عبور کر چکا ہے۔

عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے اس منفرد کردار ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے تحریر کیا کہ ’میری پیاری پیاری مینو کو بہت سا پیار‘۔ مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے۔

اداکارہ نے ڈرامہ کی کاسٹ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپ سب کی اداکاری بہت جاندار ہے، ماشاء اللہ۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں، مداحوں کی شکرگزار

انسٹا پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ مینو اور چپکے چپکے سے اسی طرح پیار کرتے رہیں۔


متعلقہ خبریں