بھارت سے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی پر عائد پابندی کے فیصلے کے بعد سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے اپنے وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل سلیٹر نے لکھا کہ اگر ہماری حکومت آسٹریلوی شہریوں کی حفاظت کے لیے فکر مند ہوتی تو وہ ہمیں واپس اپنے گھر آنے دیتی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بدنامی کا باعث ہے، آپ لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔
If our Government cared for the safety of Aussies they would allow us to get home. It’s a disgrace!! Blood on your hands PM. How dare you treat us like this. How about you sort out quarantine system. I had government permission to work on the IPL but I now have government neglect
— Michael Slater (@mj_slats) May 3, 2021
انھوں نے کہا کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہمارے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنے کی، ملک میں قرنطینہ نظام حل کرنے کے بارے میں آپ کا اپنے متعلق کیا خیال ہے؟
خیال رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھارت سے پروازوں کی براہِ راست آمد پر پابندی لگائی تھی۔
آسٹریلوی حکومت نے پابندی لگاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو پانچ سال تک قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔