وزیراعظم نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کی منظوری دیدی


وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نےبھی 10 سے  15 مئی تک عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی کے مطابق 8 سے 16 مئی تک لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے اور چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے۔

این سی او سی کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران ٹرینوں کے علاوہ ہر قسم کی پبلک  ٹرانسپورٹ  بند رہے گی۔ بین الصوبائی، بین الضلاعی اور شہروں کے اندر صرف پرائیوٹ گاڑیاں چلیں گی جبکہ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد 70 فیصد گنجائش کے ساتھ ٹرینیں چلتی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر پر کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق چھٹیوں کے دوران  مری، گلیات، سوات سمیت سیاحتی مقامات پر جانا منع ہو گا۔ کراچی والے ساحل سمندر پر بھی نہیں جا سکیں گے

این سی اوسی کے مطابق چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازارنہیں لگائے جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں