کورونا: آج سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز 


ملک بھر میں آج سے 40 سے 49 برس کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق  40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن 27 اپریل 2021 سے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:حکومت خاص سرگرمی کیلئےالگ اصول نہیں بنا سکتی، اسدعمر

ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کروانے والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ویکسی نیشن کے مقام اور تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔ ویکسی نیشن مراکز میں رمضان کے دوران دوشفٹوں میں عوام کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موجود کورونا ویکسین پراعتماد طور پر لگوائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں کی مرحلہ وار ویکسی نیشن جاری ہے، 10 مارچ کو 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں