معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 7 کی فاتح گوہر خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
گوہر خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نماز ادا کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوہر خان زید دربار کے پیچھے کھڑی ہو کر نماز ادا کر رہی ہیں۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بیان بھی چل رہا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سچی محبت کی علامت یہ ہے کہ ایک طرف شوہر نماز پڑھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی بیوی بھی اپنا فرض پورا کرتے ہوئے نماز ادا کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا
گوہر خان نے اللہ کا شکر ادا اکرتے ہوئے ویڈیو کے ساتھ الحمدللہ بھی تحریر کیا۔ ساتھ میں انہوں نے سبحان اللہ بھی تحریر کیا اور لکھا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔
اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ اس ویڈیو کے لیے سوا چار لاکھ سے زائد صارفین پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔