مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں شہباز شریف نے تحریر کیا کہ چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانا ہمارا آئینی حق ہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کا NA249 میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ
چیف الیکشن کمشنر NA249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہمارا آئینی حق ہے
سیکشن 95 (5) کا تقاضاہے کہ کل ڈالے جانے والے ووٹوں کا مارجن 5فیصد سے کم ہو، تو دوبار گنتی کرائی جائے
— President PMLN (@president_pmln) May 1, 2021
انہوں نے لکھا کہ سیکشن 95 (5) کا تقاضاہے کہ کل ڈالے جانے والے ووٹوں کا مارجن 5 فیصد سے کم ہو تو دوبار گنتی کرائی جائے، سیکشن 95 (6 )کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبل دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے۔
سیکشن 95 (6 )کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبول دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے
ہمیں امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضوں کو یقینی بنائیں گے
— President PMLN (@president_pmln) May 1, 2021
مسلم لیگ ن کے صدر نے تحریر کیا کہ ہمیں امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضوں کو یقینی بنائیں گے۔