آن لائن ٹیکسی کا گھر پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان


امریکہ میں آن لائن ٹیکسی سروس نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے امریکہ کے 20 سے زائد شہروں میں ایک گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ کٹ کی ہوم سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کا رائیڈر گھر پر کورونا کٹ کے ساتھ ایک گھنٹے کے دوران پہنچے گا۔

امریکی شہر آسٹن، ڈینور، فورٹ لاؤڈرڈیل، ہیوسٹن، مینی پیولس، فینکس، سیئٹل اور ٹمپا سمیت دیگر شہروں میں لوگ بغیر کسی ڈاکٹری نسخے کے کٹ کے لیے ویب سائٹ پر آرڈر کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق صارفین پیر سے جمعہ کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک کٹ گھر پر آرڈر کر سکتے ہیں اور اسی روز ایک گھنٹے کے دوران کٹ انہیں گھر پر فراہم کر دی جائے گی۔

صارف کٹ کی قیمت آن لائن ہی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کر سکیں گے جس کی قیمت 99 ڈالر ہے۔ کٹ کے ساتھ ٹیسٹ کی مکمل ہدایات بھی موجود ہیں۔ ٹیسٹ کے بعد 48 گھنٹے کے درمیان رپورٹ بھی آن لائن حاصل کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں