ترکی: کورونا، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا

ترکی: کورونا، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا

انقرہ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ترکی نے 29 اپریل سے 17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترکی نے بھی کورونا ویکسین تیار کر لی

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان صدر رجب طیب ایردوان نے کیا ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ کی تین گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا۔

ترکی خواتین کے حقوق اور صنفی برابری کے یورپی معاہدے سے دستبردار

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر کورونا کے بڑھتےہوئے کیسز کو کم کرنا ہے وگرنہ اس کے منفی نتائج ہماری سیاحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کو شدید متاثر کریں گے۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنگر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کورونا کے وار: امیر بھارتیوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہونے والی بات چیت میں ترک وزیر خارجہ نے بھارتی حکومت اور عوام سے کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ترکی اس سلسلے میں ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں