امریکی دواساز کمپنی فائزر کی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین کے بعد گولیاں بنانے پر کام شروع کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی گولیوں کا امریکہ اور بیلجیئم میں ٹرائل جاری ہے جس کی کامیابی کی صورت رواں سال کے آخر میں گولیاں مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک دنیا میں کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کے علاوہ کوئی دوسری دوا موجود نہین ہے۔
بچوں کے لیے ہماری ویکسین 100 فیصد مؤثر ہے، فائزر کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق ویکسین کا اثر نہ ہونے کی صورت میں مریض کو وبا سے بچنے کےلیے یہ گولیاں فراہم کی جائیں گی۔
25 مئی تک 60 سے زائد افراد پر اس نئی دوا کا ٹرائل مکمل کر لیا جائے گا جس کی کامیابی کی صورت میں ٹرائل کا پیمانہ وسیع کر دیا جائے گا۔