مہوش حیات کا شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ


پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ  ناانصافی بھی ہو گی۔

انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں