مارکیٹیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کی تجاویز

فائل فوٹو


وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلاو َوالے شہروں میں لاک ڈاون کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے شہروں میں حالات بدستور برقرار رہے تو لاک ڈاوَن لگایا جا سکتا ہے۔

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ لاک ڈاون کا فیصلہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کی تجاویز دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کی درخواست پر فوج ، ایف سی ، رینجرز کے ذریعے مدد فراہم ہو گی۔ بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر 17 مئی تک 2 روزہ پابندی جاری رہے گی ۔

این سی او سی اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ سائینو فورم کی 5 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچ جائیں گی، پی اے ایف کے خصوصی طیارے سے سائینو فورم کی ڈوزز آئیں گی۔

کورونا وائرس:پاکستان میں مزید 157 اموات

اجلاس میں 60 سال سے زیادہ عمر کےشہریوں کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ آکسیجن سپلائی کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 6 ہزار901 بستروں کا اضافہ ، 2 ہزار 811 آکسیجن بیڈز،431 وینٹی لیٹرز اسپتالوں کو فراہم کر دیئے گئے ہیں جب کہ اسپتالوں کو ایک ہزار 196 آکسیجن سلنڈر بھی فراہم کیے گئے۔


متعلقہ خبریں