اسپیس ایکس کے چار خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

اسپیس ایکس کے چار خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

امریکی نجی کمپنی اسپیس ایک نے اپنے تیار کردہ راکٹ میں چار خلابازوں کو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر روانہ کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کو چار خلا بازوں کے ہمراہ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے  خلا میں روانہ کردیا گیا۔

اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول میں سوار خلا باز سائنسی تحقیقات کے لیے چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے خلاباز شین کِمبرو اور میگن میک آرتر، فرانسیسی خلاباز ٹامس پیسکیو اور جاپان کے اکیہیکو ہوشائیڈ اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول میں مدار میں چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: انسانوں کو چاند پر بھیجنے کیلئے ناسا اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی استعمال کرے گا

خیال رہے کہ ایلون مسک کی اسپیس ایکس راکٹ کمپنی اس قبل خلا میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن تک ضروری سامان کی ترسیل کا کام کرتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال امریکہ میں پہلی بار پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت انسان کو خلا میں بھیج دیا گیا تھا اور دو خلا نورد اسپیس ایکس کمپنی کے تیار کردہ راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

اسپیس ایکس ناسا کے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی تھی۔


متعلقہ خبریں