کوئٹہ: دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

کوئٹہ: ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوئٹہ: زرغون روڈ پر ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 افراد زیر علاج ہیں۔ جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

حب: فٹبال گراؤنڈ میں دھماکہ، 10افراد زخمی

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔

خلیجی اخبار نے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرارباب کامران کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں دو اسسٹنٹ کمشنرز بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ جائے وقوع پر دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا۔

ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ کار علاقے میں داخل ہوتے ہی دھماکہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ کار سے کوئی شخص باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آیا اس لیے یہ دھماکہ خودکش بھی ہو سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکے کے فوری بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور تمام ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا تھا۔

کراچی: اے سی کے اِنر میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں کی آمد و رفت کو بند کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی شواہد اکھٹے کرنے جائے وقوع پر پہنچ گیا۔

آئی بلوچستان رائے محمد طاہر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت کے مطابق جائے وقوعہ پر آگ کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ربانہ خان بلیدی نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں اضافی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

کوئٹہ: ڈی سی آفس کے سامنے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل بلوچستان ہائی کورٹ اور بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے قریب میں واقع ہے۔


متعلقہ خبریں