پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا۔

ہرارے میں دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور دونوں میں کل پہلے میچ کے لیے جوڑ پڑے گا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے کپتان شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔

بابراعظم ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے لیے تیار ہیں۔

وہ سیریز میں 60 رنز بناکر تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں