عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید تین افراد جاں بحق جب کہ 730 متاثر ہو گئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 595 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 74 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 403 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 206 ہو گئی۔