سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 200 روپے کی کمی ہوگئی، کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر آگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونےکا ریٹ 5 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 333 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔  24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے پر آگیا تھا۔


متعلقہ خبریں