’آرٹسٹ ہوں یارو، گھر ہے نہ ٹھکانہ‘

’آرٹسٹ ہوں یارو، گھر ہے نہ ٹھکانہ‘

فوٹو: فائل


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ’آرٹسٹ ہوں یارو، گھر ہے نہ ٹھکانہ‘۔

معروف اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی میک اپ کے بغیر دو دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???? ????? (@sabaqamarzaman)

تصاویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’آرٹسٹ ہوں یارو، گھر ہے نہ ٹھکانہ، مجھے چلتے جانا ہے بس چلتے جانا‘۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور پرستار ان کے اس سادہ اور پرکشش انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے شادی سے انکار کیوں کیا؟

قبل ازیں صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے دوستوں نے ان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا جو کہ اداکارہ کے ساتھ ان کے مداحوں کو بھی بھا گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا تھا کہ صبا اس سرپرائز سے کس قدر خوش اور محظوظ ہوئیں اور انہوں نے اپنے دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صبا قمر کی سالگرہ کی تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی سالگرہ پر سرپرائز پارٹی

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی ان کے فینز اور دیگر شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی مبارک دی گئی جسے صبا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔


متعلقہ خبریں