گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا سفید رنگ تیار

گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا سفید رنگ تیار

نیویارک: انڈیانا کے انجینئرز نے ایک ایسا سفید رنگ تیار کیا ہے جو سخت گرمیوں میں گھروں کو ٹھنڈا رکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈیانا میں بورڈو یونیورسٹی کے انجینئرز نے سفید رنگ کا ایک ایسا پینٹ بنایا ہے جو سورج کی 98 فیصد روشنی کو منعکس کرتا ہے اور انفرا ریڈ شعاعوں کو واپس کرتا ہے۔

یہ سفید رنگ کا پینٹ دیواروں اور عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور دھوپ کی شدت کو کم کرتا ہے۔ ایک سے دو برس میں یہ پینٹ بازار میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

اس سفید پینٹ کے استعمال سے ایئرکنڈیشن ٹیکنالوجی کی ‏ضرورت نہیں پڑے گی۔

انجینئرز کے مطابق اس رنگ میں بیریم سلفیٹ نامی کیمیائی مرکب شامل کیا گیا ہے جو کہ حدت کو کم کرتا ہے جو ‏گھر کو گرمی سے بچانے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل چاند مردوں کیلئے مضر صحت قرار

پروفیسر ژائلن کے مطابق صرف 93 مربع میٹر پر روغن پھیر کر 10 کلوواٹ کے برابر ٹھنڈک پیدا کی جاسکتی ہے جو اچھے ایئرکنڈیشنر کے مقابلے میں بھی بہت بہتر ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا خاص مٹیریئل بیریئم سلفیٹ ہے۔


متعلقہ خبریں